محمد خان بھٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

محمد خان بھٹی پر الزامات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے آج جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کی عدالت میں محمد خان بھٹی کو پیش کیا اور 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

دوران سماعت اینٹی کرپشن نے کہا کہ ملزم سے مزید معلومات حاصل کرنی ہیں جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اس پر محمد خان بھٹی کے وکیل نے کہا کہ اینٹی کرپشن کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

وکیل نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کے باوجود کوئی جرم ثابت نہیں کیا جا سکا، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

محمد خان بھٹی کو 4 رواں سال اپریل میں اینٹی کرپشن نے غیر قانونی بھرتی اور تبادلوں میں رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔