ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی لائیو کوریج مختلف چینلز پر کی جارہی ہیں اور شائقین کرکٹ کو لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ دی جارہی ہیں۔
پاک بھارت میچ جیسے ہی شروع ہوا تو کپتان روہت شرما نے ابتدا میں دو چکے لگائے اور بھارتی اینکر اس پر خوشی محسوس کرتے ہوئے پیزا کھانے لگے۔
ویڈیو میں خاتون اینکر کہتی ہیں کہ 24 رنز ہوچکے ہیں، اینکر پیزا ہاتھ میں لے کر کہتے ہیں کہ مارو روہت لیکن اسی لمحے روہت شرما کو شاہین شاہ آفریدی کلین بولڈ کردیتے ہیں۔
روہت شرما کے آؤٹ ہوتے ہی اینکر کہتے ہیں کہ ختم کرو میں پیزا نہیں کھا رہا۔
Shame on you Shaheen Shah Afridi, you didn’t let them TASTE their pizza in peace! 😂 #INDvsPAK pic.twitter.com/bScVJWVeAc
— Saad Kaiser 🇵🇰 (@TheSaadKaiser) September 2, 2023
بھارتی اینکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لے 267 رنز کا ہدف دیاہے۔
Skipper Rohit Sharma departs.
Clean bowled
Nightmare turned to reality 😵💫#INDvsPAK #RohitSharma #ShaheenShahAfridi #AsiaCup23 pic.twitter.com/gqElZgrNbo— Himanshu Kadiyan (@godofhell777) September 2, 2023
ہاردک پانڈیا نے 87 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ایشان کشن 82 رنز بنا کر حارث رؤف کو نشانہ بنے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے تین اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔