تیندوا شراب پی کر مدہوش ہوگیا، ویڈیو وائرل

تیندوا

بھارت میں تیندوا شراب پی کر مدہوش ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تیندوے کو دیکھ کر لوگ اس کے قریب جانے سے بھی گھبراتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لوگ تیندوے کے قریب موجود ہیں اور اس کے ساتھ تصاویر بنوارہے ہیں۔

دراصل بھارت میں تیندوا شراب کی فیکٹری میں داخل ہوا اور جب باہر نکلا تو جھوم رہا تھا جس کے باعث لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔

مذکورہ ویڈیو بھارتی صحافی اشوک سوائن نے شیئر کی اور للکھا کہ ’تیندوا کھانے کی تلاش میں گاؤں آیا تھا اور شراب پی کر مدہوش ہوگیا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’یہ تیندوا بھی بھارتی ووٹرز کی طرح ہے جو ترقی کی تلاش میں تھے لیکن مودی نے انہیں اسلامو فوبیا کا نشہ کروادیا۔