جنید جمشید نیازی تماشہ ٹو میں آبدیدہ ہوگئے

جنید جمشید نیازی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو تماشہ ٹو میں جنید جمشید نیازی آبدیدہ ہوگئے۔

رئیلٹی شو تماشہ ٹو کی 33 قسط نشر کی گئی جس میں بے بی باجی کے اداکار جنید جمشید نیازی اپنی تین سالہ بیٹی عزا جنید سے مل کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

ایزا جنید کا استقبال عروبہ مرزا نے کیا جب عزا سے جنید ملے تو انہوں نے بیٹی کو گلے لگایا اور بے تحاشہ رونے لگے انہیں روتا دیکھ کر فیضان شیخ کو بھی اپنی بیٹی ہادیہ یاد آگئی اور ان کی آنکھیں بھیگ گئیں۔

جنید جمشید نیازی کو روتا دیکھ کر گھر کے دیگر افراد نے انہیں تسلی دی۔

واضح رہے کہ اداکار جنید جمشید نیازی جنوری 2018 میں اپنی صحافی اہلیہ شاجیہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور انہوں نے نومبر 2019 میں اپنی پہلی بچی عزہ کا استقبال کیا تھا۔

تماشہ ٹو کے میزبان عدنان صدیقی ہیں جبکہ رئیلٹی شو میں 14 اداکاروں نے حصہ لیا۔

ندا فردوس وہ پہلی اداکارہ تھیں جو گھر سے باہر ہوئیں، دیگر اداکاروں میں زینب رضا، عدنان حسین، امبر خان، علی سکندر، دانش مقصود، نیہا خان، رانا آصف، فیضان شیخ، جنید نیازی، عروبہ مرزا، مچل ممتاز، عمر شہزاد شامل ہیں۔