کراچی میں کے الیکٹرک کے 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کے الیکٹرک ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے جبکہ 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کی اطلاع ہے۔
اورنگی گرڈ، ولیکا گرڈ، نارتھ کراچی گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ہیں۔
شادمان گرڈ، نارتھ ناظم آباد گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
بلدیہ گرڈ، جوہر گرڈ، گڈاپ گرڈ، میمن گوٹھ گرڈ، ملیر گرڈ اسٹیشن بھی بند ہوئے ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹیم کام کررہی ہے متعدد علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے جلد ہی تمام علاقوں میں بجلی بحال کردی جائے گی۔