سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی

سونے کی قیمت

کراچی : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ کے باوجود ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1926 ڈالر کی سطح پر آ گئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اس کے برعکس پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 2600 روپے اور 2229 روپے کی مزید کمی ریکارڈ ہوئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے گھٹ کر 2500 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے گھٹ کر 2143.34 روپے ہوگئی۔