افغان صوبہ پکتیکا میں مفتی نورولی کا دست راست دہشتگرد کمانڈر بادشاہ خان ہلاک ہو گیا۔
مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد بادشاہ خان بارودی سرنگ کی زدمیں آکر ہلاک ہوا۔
بادشاہ خان انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور ساتھ ہی پاکستان فورسزپر دہشتگرد کارروائیوں میں شامل تھا۔
دہشتگرد بادشاہ خان مفتی نورولی محسود کا اہم ساتھی تھا جس کے پاکستان میں دہشتگردوں سے براہ راست رابطے تھے۔