کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر اور منگل کو گرمی کی جزوی لہر کی پیشگوئی کر دی۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق پیر اور منگل کو شہر کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم گرمی کی جزوی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ گرمی کی شدت خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے سبب بڑھے گی، اس دوران درجہ حرارت 36 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لو پریشر بھارتی ریاست راجستھان کے قریب آنے پر کراچی میں سمندری ہوائیں متاثر ہو سکتی ہیں، دیہی سندھ کے تھرپارکر، عمر کوٹ اور بدین میں 17 ستمبر کو بارش ہو سکتی ہے۔