محمد حفیظ نے ویرات کوہلی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سابق کپتان ویرات کوہلی کی پاکستان ٹیم کے خلاف دلکش اننگز کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محمد حفیظ نے لکھا کہ ویرات کوہلی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے لیکن میں ان کی اگر کھیلنے کی تکنیک کی بات کروں تو وہ ایک مضبوط کھلاڑی ہیں۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جو چیز ویرات کی مجھے پسند ہے وہ یہ ہے کہ وہ کرکٹ کے بنیادی اصولوں سے باہر جاکر نہیں کھیلتے، وہ چھکا مارنے کیلئے بھی اپنی شیپ میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں کبھی شیپ سے باہر جاکر کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا، ویرات کوہلی میں یہ سب سے خاص ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ویرات کوہلی کے شارٹ رینج 10 سال پہلے مختلف، 5 سال پہلے مختلف اور آج کے دور میں مختلف ہیں، وہ کرکٹ میں جدت کے ساتھ خود کو بھی تبدیل کررہے ہیں جس کیلئے وہ تعریف کے مستحق ہیں کیوں کہ وہ یہ تسلیم کرتے ہیں انہیں ابھی مزید سیکھنا ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی تھی جس نے بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ویرات کوہلی نے کیریئر کی 47ویں سنچری بنائی تھی۔