سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انھوں نے روہت کو موٹا قرار دیتے ہوئے تیز بھاگنے کا مشورہ دیا تھا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما کے لیے 2010 میں آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ ایشیا کپ کے دوران پھر سے وائرل ہورہی ہے۔ روہت اس وقت اسٹارز سے بھری بھارتی ٹیم میں بطور مڈل آرڈر بلے باز کھیلتے ہوئے اپنی جگہ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔
23 جون 2010 کو سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل سے قبل روہت نے سابقہ ٹوئٹر اور موجود ایکس پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ایشا کپ فائنل کے لیے ابھی پریکٹس کرکے لوٹا ہوں مجھے اور ٹیم کو فائنل کے لیے نیک تمناؤں سے نوازیں‘۔
روہت اور یوراج چونکہ شروع دنوں سے ہی اچھے دوست ہیں، اس لیے موجودہ کپتان کی اس پوسٹ پر یوراج سنگھ نے کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’گڈ لک موٹے تیز بھاگنا‘۔
@ImRo45 good luck run faster fatty
— Yuvraj Singh (@YUVSTRONG12) June 23, 2010
واضح رہے کہ اس وقت بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی تھے، ان کی قیادت میں ٹیم سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔