شاہ رخ خان کا وینٹی لیٹر پر موجود مداح ’جوان‘ دیکھنے سینما پہنچ گیا

شاہ رخ خان کا وینٹی لیٹر پر موجود مداح ’جوان‘ دیکھنے سینما پہنچ گیا

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کا دیوانا مداح وینٹی لیٹر پر ہونے کے باوجود فلم ’جوان‘ دیکھنے سینما گھر پہنچ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان اسپتال سے وینٹی لیٹر مشین ساتھ لے کر سینما گھر پہنچا اور ’جوان‘ دیکھی۔

نوجوان کی شناخت انیس فاروقی کے نام سے ہوئی جو جسمانی طور پر معذور ہے۔ سوشل میڈیا پر اس منظر کو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

https://twitter.com/SRKsCombatant/status/1702609133336485977?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1702609133336485977%7Ctwgr%5E980b01d5d805221887ac6fb42c91aee9158b041a%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.indiatoday.in%2Fmovies%2Fregional-cinema%2Fstory%2Fviral-video-shah-rukh-khan-fan-watches-jawan-while-on-ventilator-2436139-2023-09-15

سُپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کے مداحوں کے درمیان محبت کی کوئی حد نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ’جوان‘ ریلیز سے قبل ہی کروڑوں کا بزنس کر چکی تھی جبکہ لاکھوں ٹکٹس ایڈوانس میں بُک کی گئی تھیں۔

’جوان‘ کو بالی وڈ کی تاریخ میں کم وقت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل ہے۔