سجل علی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، اداکارہ نیلے لباس میں کافی دلکش نظر آرہی ہیں۔
انسٹاگرام پر 10 ملین سے کچھ ہی کم فالورز رکھنے والی مشہور اداکارہ نے گزشتہ دنوں اپنی بے باک تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں، جو کہ شاید کسی حالیہ شوٹ کی ہے۔
نیلے رنگ کے لباس میں دو تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی زینت بناتے ہوئے اداکارہ نے کپیشن میں لکھا کہ ’لوگوں کی باتوں پر کبھی دھیان نہ دیں ہمیشہ وہی کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔‘
مذکورہ پوسٹ کو سوشل صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے اور کچھ ہی عرصے میں اس پر ڈھیروں لائکس اور کمنٹس آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سجل علی کا شمار پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ اداکارہ نے مختلف قسم کے کرداروں میں اپنی شاندار پرفارمنس کے ساتھ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وہ تواتر سے اپنی تصاویر اور پوسٹس شیئر نہیں کرپاتیں مگر پھر بھی ان کے انسٹا فالور کی تعداد 9.9 ملین کے قریب ہے جس سے نوجوان نسل میں ان کی پسندیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔