انمول بلوچ کی ’بلیوں‘ کے ساتھ کھیلنے کی تصاویر وائرل

انمول بلوچ

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کی بلیوں کے ساتھ کھیلنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ انمول بلوچ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گھر کے لان میں بلیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انمول بلوچ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ Morning cuddles۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ انمول بلوچ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں جس میں ان کے ہمراہ اسامہ خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

’ایک ستم اور‘ میں ساجد حسن، روبینہ اشرف، ماریہ واسطی، سلمان سعید، صرحا اصغر ودیگر نے شامل تھے۔