قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی گزشتہ روز رخصت ہوکر شاہین آفریدی کے گھر چلی گئیں۔
گزشتہ روز کراچی میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی دوسری بڑی انشا آفریدی کی رخصتی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں قومی کرکٹرز سمیت شوبز و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
رخصتی کے موقع پر انشا آفریدی نے روایتی سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیا۔
انشا نے اپنی بہن اقصیٰ آفریدی کی طرح اس خاص و یادگار تقریب میں ’ری پبلک ویمنز ویئر‘ کا تیار کردہ عروسہ جوڑے کا انتخاب کیا۔
رخصتی کے لیے لال لہنگے پر سنہرے رنگ کے امتزاج کا کام کیا گیا تھا جو اس جوڑے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔
ڈیزائنر نے نجی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انشا آفریدی کی جانب سے رخصتی کی یادگار موقع پر زیب تن کیے گئے لال عروسی لباس کی قیمت ساڑھے سات لاکھ روپے ہے۔
واضح رہے کہ انشا آفریدی نے نکاح کے موقع پر بھی اسی ڈیزائنر کے جوڑا زیب تن کیا تھا۔