پہلے آڈیشن میں اقرا عزیز کو ریجیکٹ کرکے کسے شامل کیا گیا تھا؟

اقرا عزیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ پہلے آڈیشن میں مجھے ریجیکٹ کردیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا کہ میں نے ایک ڈرامے کے لیے اپنا پہلا آڈیشن دیا تھا اس وقت اور بھی لوگ موجود تھے، حنا الطاف میری بہت اچھی دوست ہیں انہوں نے بھی آڈیشن دیا تھا وہ اس کردار کے لیے سلیکٹ ہوگئی تھیں اور میں سلیکٹ نہیں ہوئی تھی۔

حنا الطاف

اقرا عزیز نے کہا کہ میرا پہلا آڈیشن تھا اور میں اس کے لیے سلیکٹ ہی نہیں ہوئی تھی کیونکہ آڈیشن دیتے وقت میں بہت گھبرا جاتی ہوں، میں کیمرے کے سامنے تو کانفیڈنٹ ہوں لیکن آڈیشن دیتے وقت کچھ ہوجاتا ہے۔

اداکارہ نے شو کے دوران شوہر، معروف اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار یاسر حسین سے شادی سے متعلق بھی بات کی۔

اقرا عزیز

اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے سے ہی طے کر رکھا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کریں گی مگر جب وہ یاسر سے ملیں تو انہیں اپنا فیصلہ بدلنا پڑا، یاسر حسین شادی سے قبل ہی ان کی بہت مدد کیا کرتے تھے، انہیں ہر وقت آگے بڑھنے کا مشورہ دیتے تھے جس کی وجہ سے وہ انہیں اچھے لگنے لگے اور پھر انہوں نے اداکار سے شادی کا فیصلہ کر لیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ اقرا عزیز نے دسمبر 2019 میں خود سے 11 سال بڑے اداکار یاسر حسین سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا کبیر حسین بھی ہے۔