راگھو اور پرینیتی کی شادی، دولہا منفرد انداز میں انٹری دیں گے

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاست دان راگھو چڈھا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور دلہا بارات میں منفرد انداز میں انٹری دیں گے۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی شادی رواں ماہ 24 ستمبر کو طے پائی ہے گزشتہ دنوں ان کی شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

وائرل شادی کے کارڈ میں درج تھا کہ دولہے کی سہرا بندی مشہور تاج لیک میں دوپہر ایک بجے ہوگی، دو بجے بارات جائے گی اور چار بجے شادی کے پھیرے لیے جائیں گے۔

پرینیتی چوپڑا کی رخصتی شام ساڑھے چھ بجے ہوگی جبکہ رات ساڑھے آٹھ بجے لیلا پیلس کے دربار میں ایک شاندار استقبالیہ دیا جائے گا۔

تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راگھو چڈھا بارات ہوٹل یک پیلس سے ہوٹل لیلا پیلس تک کشتی کے ذریعے لے کر آئیں گے جس کے بعد 24 ستمبر بروز اتوار دوپہر تین بجے کے قریب دولہا اور دلہن کی شادی کی تقریب ہوگی۔

شادی کا منڈپ سجانے کے لیے کولکتہ اور نئی دہلی سے خصوصی سفید پھول منگوائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، پرینیتی چوپڑا کی سنگیت کی رسم 90 کی دہائی کی موسیقی پر مبنی ہوگی، شادی میں تقریبا 200 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جن کی خاطر تواضع راجستھانی اور پنجابی کھانوں سے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔