کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں قومی کرکٹر صائم ایوب کو ویسٹ انڈیز کی حسینائیں ان کو دل دے بیٹھیں۔
کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) گیانا ایمیزون وایئرز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹر صائم ایوب کی شاندار کارکردگی نے ویسٹ انڈیز کی حسیناؤں کو بھی متاثر کردیا۔
صائم ایوب نے ٹورنامنٹ میں لگاتار تین نصف سنچریاں اسکور کیں، ان کی اننگز کی تعریف سابق ویسٹ انڈین بولر این بشپ نے بھی کی تھی۔
قومی کرکٹر 53 گیندوں پر 85 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے، یہ سی پی ایل میں ان کی مسلسل تیسری نصف سنچری تھی۔
Three half-centuries in a row for Saim Ayub!! What a talent he is, MashaAllah ❤#CPL2023 #SaimAyub #Pakpic.twitter.com/CbccHz3NNd
— Ans (@PakForeverIA) September 14, 2023
صائم ایوب سی پی ایل کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں، 21 سالہ کرکٹر نے ٹورنامنٹ کی 8 اننگز میں 149.01 کی اسڑائیک ریٹ کے ساتھ 304 رنز بنا رکھے ہیں۔
تاہم اب ویسٹ انڈیز کی حسینائیں نوجوان کھلاڑی کو دل دے بیٹھیں، گراؤنڈ میں ایک لڑکی نے پلے کارڈ پر لکھا کہ ’صائم مجھ سے شادی کرلو، میں اپنی ماں کی زمین اور گھر تمہیں دے دوں گی۔‘
گزشتہ دنوں اسٹیڈیم میں موجود ایک لڑکی نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’صائم مجھ سے شادی کرو گے تو میں اپنے شوہر کو بھی چھوڑ دوں گی۔‘
Pakistan cricketer Saim Ayub is getting new fans in West Indies 😃 pic.twitter.com/vBOKqakPFM
— CricTracker (@Cricketracker) September 17, 2023
ویسٹ انڈین خاتون کا یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔