سعودی عوام ایک سال میں کتنی چاکلیٹ کھا گئے؟

ریاض : سعودی عرب میں چاکلیٹ کی طلب میں حیران کن اضافہ سامنے آیا ہے ، سعودی شہری گزشتہ سال 990.1 ملین ڈالر کی چاکلیٹ کھا گئے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی مارکیٹ میں گزشتہ سال 2022 میں 990.1ملین ڈالر کی چاکلیٹ درآمد کی گئی تھی۔

سبق ویب سائٹ کے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 2023 میں ایک ارب ڈالر کی چاکلیٹ درآمد کی جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مارکیٹ میں چاکلیٹ کی کھپت میں ہر سال 4.86 فیصد کا اضافہ ہوتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں ہر شخص سالانہ 1.5 کلو چاکلیٹ خریدتا ہے۔ یہ سالانہ شرح عالمی شرح سے کافی حد تک کم ہے جہاں بعض ممالک میں ہر فرد سالانہ 7 کلو چاکلیٹ خریدتا ہے۔

اس صورت حال کے باوجود مشرق وسطی کے مقابلے میں صرف سعودی مارکیٹ میں چاکلیٹ کی کھپت 30 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد وشمار جمع کرنے والے عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں چاکلیٹ کی طلب میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب انٹرنیٹ کے ذریعہ شاپنگ کی سہولت کے باعث 50 فیصد افراد آن لائن چاکلیٹ خریدنے لگے ہیں۔