دعوت پر بلا کر ٹک ٹاکر سے زیادتی

ٹک ٹاکر زیادتی

دادو : بدین کا نوجوان ٹک ٹاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بن گیا، زبیر کو 3 ملزمان نے دعوت پر بلایا اور شہ دے کرمبینہ زیادتی کی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں دعوت پر بلائے گئے بدین کے نوجوان ٹک ٹاکر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

نوجوان ٹک ٹاکر زبیر کو 3 ملزمان نے دعوت پر بلایا اور شہ دے کرمبینہ زیادتی کی تاہم ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے ملزمان کو 3 گھنٹےمیں گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ تفتیش کر رہے ہیں ابتدائی طورپر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے چند ماہ قبل سندھ کے ضلع مٹیاری کی تحصیل نیوسعیدآباد میں ٹک ٹاکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا ، لڑکی کو ٹک ٹاک بنانے کے بہانے بلاکر 3 لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔