عالمی امن کا دن اور پاکستان کا بین الاقوامی امن واستحکام میں نمایاں کردار

پاکستان امن کا دن

عالمی سطح پر قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں سے دنیا واقف ہے اور پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دُنیا بھر میں آج امن کا دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ کسی بھی ملک کی سلامتی، خود مختاری، آزادی، تمام مذاہب، عقیدے، نظریات، روایات کا احترام، اور مداخلت سے گریز کیا جائے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو جنگوں اور تشدد کے خاتمے کا دن قراردیا ہے، تاکہ دنیا سے نفرتوں کو ختم کیا جاسکے، لیکن دنیا میں امن کے علمبردار ہی امن کی راہ میں حائل دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان کا بین الاقوامی امن و استحکام میں نمایاں کردار رہا ہے اور عالمی سطح پر قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں سے دنیا واقف ہے، پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایسےعلاقوں میں جہاں امن کی ضرورت تھی وہاں پر پاک فوج نےاپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دی، 75سال میں اقوام متحدہ کےامن دستوں نےعالمی امن اورسلامتی کیلئےان گنت قیمتی جانیں بچائی۔

یہ دن امن برقرار رکھنےکیلئےمسلح ممالک میں دیرپاامن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کےعالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ پاکستانی امن دستے یو این امن فوج کے مشن کو انتہائی مہارت اور لگن سے پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان ایک ذمہ دارملک ہونےکےناطےامن کےمبصرین کواپنےمینڈیٹ کی تکمیل کیلئےمکمل مدداوررسائی فراہم کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کےامن مشن کے افواج پاکستان نےعالمی سطح پر امن کی بحالی کیلئےاپنی قیمتی جانوں کانذرانہ پیش کیا اور 2 لاکھ 20 ہزار سےزائدپاکستانی فوجیوں نےدنیاکے29ممالک میں یواین کے46مشنز میں خدمات انجام دی ہیں۔

پاکستانی امن دستوں نےاعلیٰ سطح پرامن کی بحالی کی کوششوں میں کلیدی کرداراداکیا ہے جومستقبل میں بھی جاری رہےگا۔