سوجی ہوئی آنکھیں اور بیمار: انیل کپور کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

سوجی ہوئی آنکھیں اور بیمار: انیل کپور کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار انیل کپور کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی جس میں وہ بظاہر بیمار نظر آ رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انیل کپور سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ میں اداکار رنبیر کپور کے والد کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

انیل کپور نے آج انسٹاگرام پر فلم سے اپنی پہلی جھلک جاری کی جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ تصویر میں دیکھا جس سکتا ہے کہ اداکار کرسی پر بیٹھے ہیں اور کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

اداکار نے نیلے رنگ کا ٹریک سوٹ پہن رکھا ہے اور سخت مزاج نظر آ رہے ہیں۔ ان کی آنکھیں نہ صرف سوجی ہوئی ہیں اور بلکہ ان کے گرد سیاہ حلقے بھی واضح ہیں جس کی وجہ سے وہ بیمار لگ رہے ہیں۔

سُپر اسٹار نے کیپشن میں لکھا کہ ’اینیمل کا باپ۔۔۔ بلبیر سنگھ!‘

’اینیمل‘ ایک گینگسٹر ایکشن تھرلر ہے جس میں رشمیکا منڈنا، بوبی دیول، ترپتی ڈمری، شکتی کپور، اور سریش اوبرائے بھی شامل ہیں۔

فلم کی کہانی باپ بیٹے کے رشتے کے گرد گھومتی ہے اور یہ انڈرورلڈ کے خلاف ہے جس کا اختتام رنبیر کپور پر نفسیاتی مریض بن جاتا ہے۔