امریکی قومی سلامتی کے مشیر سلیوان نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کینیڈا کے تنازع پر واشنگٹن اور اوٹاوا کے درمیان کوئی "اختلاف” نہیں ہے۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ میں اس خیال کو سختی سے مسترد کرتا ہوں کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان کوئی اختلاف ہے ہمیں الزامات کے بارے میں گہری تشویش ہے اور ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے اور مجرموں کا محاسبہ کیا جائے۔
مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اس تنازع کے بارے میں واشنگٹن اوٹاوا اور نئی دہلی کے ساتھ رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جو وہ اس تحقیقات میں کر رہے ہیں اور ہم ہندوستانی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ہمارے شہری کے قتل میں ملوث ہے چاہتے ہیں بھارت ہردیپ سنگھ کےقتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم ہردیپ سنگھ کے قاتلوں تک پہنچنا چاہتے ہیں یہ کیسے ہو سکتا ہےایک ملک کے شہری کو دوسرا ملک قتل کر دے۔