مہنگائی کی شرح 38.66 فیصد پر پہنچ گئی

مہنگائی کی شرح 38.66 فیصد پر پہنچ گئی

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات آنے لگے۔ مہنگائی کی شرح 26.25 سے بڑھ کر 38.66 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 38.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے پیٹرول 8.51 اور ڈیزل 5.54 فیصد مہنگا ہوا۔

علاوہ ازیں چکن کی قیمت میں 8.49 فیصد کا اضافہ ہوا، لہسن 5.19 اور پیاز 3.02 فیصد مہنگے ہوئے، مٹن، بیف، انڈے اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 11 اشیا سستی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ٹماٹر 11.11، چینی کی قیمت میں 3.57 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ آلو، گھی، کوکنگ آئل اور آٹا بھی سستا ہوا۔