پاکستان کو بڑا دھچکا، نسیم کے بعد ایک اور فاسٹ بولر باہر

انجری مسائل سے دوچار پاکستانی بولنگ اٹیک کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بعد احسان اللہ انجری کے باعث 4 سے 5 ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی کہنی کی موجودہ انجری مزید خراب ہونے کی وجہ سے ان کی آئندہ کئی ماہ تک کرکٹ سے کنارہ کشی کا امکان ہے۔

چوٹ کے باوجود، احسان اللہ اپنے وزن کی ایکسرسائز کے طریقہ کار پر قائم رہے جس کے نتیجے میں بدقسمتی سے فریکچر ہو گیا۔

After Naseem, Ihsanullah out for 4-5 months with injury

سرجری کا فیصلہ انگلینڈ میں طبی ماہرین نے احسان اللہ کی میڈیکل رپورٹس کی مکمل جانچ کے بعد کیا ہے۔
اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد، احسان اللہ نے بحالی میں مدد کے لیے اپنے بحالی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کے اگلے سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کے امکانات بھی خطرے میں ہیں۔