آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے فکسچر سامنے آگئے۔ یہ ٹورنامنٹ 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہو گا۔
مقابلے کے 15ویں ایڈیشن میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جس کے فارمیٹ میں کچھ قابل ذکر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
یہ تیسرا موقع ہوگا جب سری لنکا ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ میزبان ٹیم 13 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی۔
موجودہ چیمپئن بھارت جس نے ویسٹ انڈیز میں 2022 کا ایڈیشن جیتا تھا اگلے دن 2020 کی چیمپئن بنگلا دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
آئندہ ایڈیشن کے فارمیٹ کو پچھلے ایڈیشن سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا جن میں سے ہر ایک چار ٹیموں پر مشتمل ہو گا تاہم ہر گروپ سے ٹاپ تین ٹیمیں اب سپر سکس مرحلے میں پہنچیں گی۔ گروپ مرحلے کے میچز 13 سے 21 جنوری تک ہوں گے۔
گروپس:
گروپ اے: بھارت، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، امریکہ
گروپ بی: انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سکاٹ لینڈ
گروپ سی: آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے، نمیبیا
گروپ ڈی: پاکستان، افغانستان، نیوزی لینڈ، نیپال