’’یہ ایک ماں کی دعا ہے..‘‘ شاہین کے لیے پوسٹ کس نے شیئر کی؟

شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انشا آفریدی سے اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں اور انھیں مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پیسر کی ساس اور شاہد خان آفریدی کی زوجہ نادیہ شاہد نے اپنے داماد اور بیٹی کے لیے ایک دعاؤں بھری پوسٹ شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ شاہین کی جانب سے شادی کے شرکا کا شکریہ ادا کیا گیا تھا جس پر نادیہ شاہد نے بھی انھیں جواب دیا۔

نادیہ شاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’اللّہ آپ دونوں کو دونوں جہاں کی خوشیاں نصیب کرئے، آمین۔ یہ ایک ماں کی دعا ہے‘‘۔ ساتھ ہی انھوں نے دعا والی ایموجی بھی بنائی۔

بہت کم سوشل میڈیا استعمال کرنے والی ان کی ساس نادیہ شاہد نے بھی انہیں مبارک باد دینے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ کا سہارا لے کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

قومی لیفٹ آرمی پیسر حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں اور ان کی شادی کا سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا ہے، عزیز و اقارب اور مداح انھیں اور انشا کو شادی کے پُرمسرت موقع پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو کراچی جب کہ ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا جس میں معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔