ویڈیو: اعظم خان نے عامر کو دھو ڈالا

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو کیربین لیگ کے فائنل میں پہنچا دیا۔

اعظم خان جو گیانا ایمیزون کی نمائندگی کر رہے ہیں نے اپنے جارحانہ بلے بازی کے انداز کو سلسلے کو جاری رکھا اور محمد عامر سمیت دیگر بولرز کے خلاف جم کر بیٹنگ کی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایمیزون ٹیم کو شروع سے ہی کافی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدا میں ہی تین وکٹیں گنوائیں اور صرف 12.3 اوورز میں مجموعی طور پر 92 رنز بنائے جس میں صائم ایوب (20) کی اہم وکٹ بھی شامل تھی جو کہ غیر معمولی بیٹنگ فارم کا مظاہرہ کرنے والے ایک مستقل بلے باز تھے۔

اعظم خان نے قدم بڑھایا اور شروع سے ہی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ اپنی پاور ہٹنگ کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے انہوں نے صرف 27 گیندوں پر شاندار 54 رنز بنا کر نمایاں اثر ڈالا۔

https://x.com/CPL/status/1705382928266731812?s=20

اس شاندار اننگز میں پانچ چوکے اور چار نمایاں چھکے شامل تھے جس کے نتیجے میں 200 کا اسٹرائیک ریٹ برقرار رہا۔

25 سالہ بلے باز نے اپنے ہم وطن محمد عامر کا مقابلہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی اور جم پر پٹائی کی۔ انہوں نے اننگز کے 19 ویں اوور میں محمد عامر کے خلاف لاٹھی چارج کرتے ہوئے 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔