ایک غیرمعمولی واقعے میں جرمنی میں سیکڑوں لوگ کتے کی طرح بھونکتے ہوئے برلن کی سڑکوں پر نکل آئے، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک ہزار کے قریب افراد کتوں سے اظہار یکجتہی کے لیے جرمنی کے برلن پوٹسڈیمر پلاٹز ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوئے جہاں وہ خود کی شناخت بطور کتا ظاہر کرتے ہوئے ان کی طرح بھونک رہے تھے۔
لوگوں کے اس طرح جمع ہونے پر انٹرنیٹ صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، کچھ لوگوں نے ان کی حمایت کی اور اپنے تجسس کا اظہار کیا جب کہ دیگر نے شرکا کا مذاق اڑایا اور ان پر تنقید کی ہے۔
وائرل ویڈیو میں برلن میں جمع ہونے والے شرکا کو ایک دوسرے کی طرف بھونکتے اور سیٹیاں بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Hundreds of people who identify as dogs gathered at the Potsamer Platz railroad station, in central Berlin, on Tuesday for a meeting organized by a group called 'Canine Beings' which advocates for the rights of people who identify as #dogs.
Germany. pic.twitter.com/n3Wj13SeIC— Funny News Hub (@Funnynewshub) September 20, 2023
بہت سارے انسانوں کی جانب سے بھونکنے والی ویڈیو کو دیکھتے ہوئے ایک ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ’ فطرت کو اپنائیں اور خود کو ایک انسان کے طور پر پہچانیں۔ یہ عجیب حرکت ہے۔‘
ایک صارف نے لکھا کہ ‘جانوروں کو کنٹرول کرنے والوں کو کال کریں اور انھیں ریبیز کی خوراک دیں۔‘ ایک اور شخص نے مزاحیہ کمنٹ کیا کہ ’لیکن اگر وہ کتے کے طور پر خود کی شناخت کروانا چاہتے ہیں تو انھوں نے ماسک کیوں پہنا ہوا ہے؟‘