بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاست دان راگھو چڈھا گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا گزشتہ روز اُدے پور میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
پرینیتی چوپڑا نے شادی میں شوبز شخصیات، سیاست دان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
شادی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے شرکت کی جبکہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھی دیکھا گیا۔
راگھو چڈھا دلہنیا کو لے جانے کیلیے تاج جھیل پیلس سے لیلا پیلس تک کشتیوں پر سوار ہو کر بارات لائے۔ جوڑے نے ہندو رسم و رواج کے مطابق پھیرے لیے۔
تاہم پرینیتی چوپڑا کی شادی کے جوڑے میں سب سے زیادہ جو چیز مداحوں کو اچھی لگی وہ تھا ان کا دوپٹہ جس کے اوپر کڑھائی سے ’ہندی زبان‘ میں ان کے شوہر ’راگھو چڈھا‘ کا نام لکھا ہوا تھا۔
اداکارہ کے لیے شادی کا یہ جوڑا مشہور بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا ہے۔
اس جوڑے کی شادی کی مختلف تقریبات کا آغاز دہلی میں ایک دعائیہ تقریب سے ہوا تھا، جس کے بعد صوفی نائٹ منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد موجود تھے۔
بعد ازاں اُدے پور میں شادی سے قبل جمعے کو مہندی اور پھر ہلدی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔