عوام اسمارٹ گروپ کی جعلی اسکیموں پر سرمایہ کاری نہ کریں، ایس ای سی پی

ایس ای سی پی کی جانب سے عوام کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ اسمارٹ گروپ کی جعلی اسکیموں پر سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عوام اسمارٹ گروپ کی جعلی اسکیموں پر سرمایہ کاری نہ کریں، اسمارٹ گروپ شوکت اللہ خان نامی شخص کی ملکیت میں چل رہا ہے۔

ایس ای سی پی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسمارٹ گروپ لوگوں کو غیرمعمولی منافع کا لالچ دے کر سرمایہ اکٹھا کر رہا ہے۔

کمپنی کے پاس سرمایہ کاری کی اسکیمیں آفر کرنے کا کوئی لائسنس نہیں ہے، ایس ای سی پی پہلے ہی شوکت اللہ کی کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کرچکی ہے۔

شوکت اللہ و دیگر کی جانب سے ایس ای سی پی کے اس اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، عدالت نے ایس ای سی پی کو حتمی فیصلے تک کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے۔