قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر خوبصورت لباس میں اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’بعض اوقات آپ کے پہنے ہوئے لباس سے آپ کو حسین احساس ہوتا ہے‘۔
ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ جبکہ مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے۔
ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اکثر اپنی اور فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
گزشتہ دنوں بھی ثانیہ مرزا نے بہن انعم مرزا کی بیٹی دعا کی سالگرہ پر فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 8 برس بعد 2018 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا ہے۔