’کیا ہیرا لڑکا چُنا ہے، واہ بیٹی‘

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری پر اس سیریز میں بھارتی کپتان کے ایل راہول سے متعلق دلچسپ میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کے ایل راہول کی طویل انجری کے بعد کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے اور ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی قیادت کرتے ہوئے وہ اپنی ٹیم کو دو صفر سے ناقابل شکست برتری دلا چکے ہیں۔

اس سیریز میں فتح کے ساتھ ہی جہاں شائقین کرکٹ کے ایل راہول کی قائدانہ صلاحیتوں اور بیٹنگ کی تعریف کر رہے ہیں وہیں ان کے مداح اس حوالے سے دلچسپ میمز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

 

راہول جن کی چند ماہ قبل ہی بولی ووڈ سابق اسٹار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی سے شادی ہوئی ہے اس سے جوڑ کر دلچسپ میمز بھی صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

 

کئی شائقین نے 24 ستمبر کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوں میں بطور بلے باز اور کپتان کے طور پر شاندار کارکردگی کے بعد ٹیم انڈیا کے اسٹینڈ ان کپتان کے ایل راہول کی تعریف کی ہے۔

 

گزشتہ ایک سال کے دوران جن میچوں میں بھی راہول نے کپتانی کی اس میں کوہلی سے لے کر شریاس ایئر تک کئی کھلاڑیوں نے یادگار واپسی کی۔ حالیہ میچ میں دو سال ٹیم سے دور روی چندرن ایشون نے راہول ہی کی قیادت میں اپنی ٹیم میں واپسی کو تین وکٹیں لے کر یادگار بنایا۔

 

ریگولر کپتان روہت شرما اور نائب کپتان ہاردک پانڈیا کو گزشتہ ہفتے ایشیا کپ جیتنے کے بعد پہلے دو میچوں کے لیے آرام دیا گیا تھا۔ کے ایل راہول نے ان کی غیر موجودگی میں باگ ڈور سنبھالی ہے اور اب تک قابل ستائش کام کیا ہے، کیونکہ ہندوستان نے دونوں میچوں کو آرام سے جیت کر 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔

 

راہول کے حالیہ کارناموں پر ان کے مداحوں کی جانب سے شیئر کی گئی کچھ میمز یہ ہیں۔