پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔
اس حوالے سے کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 6 پیسے کی کمی سامنے آئی ہے، جس سے ڈالر 289 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 290 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا، ڈالرکی انٹربینک قیمت بلند ترین سطح سے 17 روپے 40 پیسے کم ہوچکی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپےکم ہوکر 291 روپے ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/4maBgCIoV5#SBPExchangeRate pic.twitter.com/KOrJRJtHa3
— SBP (@StateBank_Pak) September 26, 2023
علاوہ ازیں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 77.54 ،اماراتی درہم 79 رہی۔
واضح رہے کہ ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے گذشتہ دو ہفتوں میں روپے کی قدر میں 4فیصد کا اضافہ ہوا اور روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 12روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔