مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، تصاویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

مایا علی نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوش خبری سنائی۔ تصاویر میں انہیں اہل خانہ کے ساتھ بیت اللہ شریف میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کیپشن میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم کافی وقت سے ایک ساتھ عمرہ کرنے کی پلاننگ کر رہے تھے اور بالآخر اللہ تعالیٰ نے ہماری دعا قبول کر لی۔

اداکارہ نے دعا کی کہ اللہ ہر مسلمان کو اس مقدس مقام تک پہنچنے کا موقع دے، آمین۔

تصاویر پوسٹ ہوتے ہی اداکارہ کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

زارا نور عباس نے عمرہ کرنے پر ان کو مبارکباد پیش کی جبکہ اداکارہ منال خان نے کمنٹ میں ’عمرہ مبارک‘ لکھا۔ اسی طرح سیدہ طوبیٰ انور نے لکھا کہ ’ماشاء اللہ، عمرہ مبارک۔‘

تصاویر دیکھیں: