آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، شکیب الحسن ٹیم کی قیادت کریں گے، لٹن ڈاس نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔
وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم، نجم الحسین شنٹو، توحید ہردوئی، مہدی حسن مراز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
تسکین احمد، مستفیض الرحمان، حسن محمود، شریف الاسلام، نثم احمد، مہدی حسن، تنزید حسن، تنظیم حسن اور محمود اللہ بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
Introducing the men in Green and Red for the World Cup. 🇧🇩🏏#BCB | #Cricket | #CWC23 pic.twitter.com/dVy9s4FijA
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 26, 2023
تاہم بنگلہ دیش کے سینئر کھلاڑی تمیم اقبال انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے اوپنر بیٹر تمیم اقبال کو کمر کی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
Watch as we unveil the players who will carry our hopes to the ICC World Cup 2023. The stage is set! 🏆🏏@DarazBangladesh #BCB | #Cricket | #CWC23 pic.twitter.com/JMhehA5nl2
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 26, 2023
رپورٹ کے مطابق تمیم اقبال نے چند روز قبل سلیکٹرز کو اپنی انجری سے متعلق آگاہ کیا تھا تاہم کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ تمیم اقبال کی 23 ستمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہوئی تھی اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 44 رنز بنائے تھے۔
تمیم اقبال نے جولائی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لیا تھا۔