’جوان‘ کی ہیروئن فلموں میں آنے سے پہلے کیا کرتی تھیں؟ ویڈیو وائرل

بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی ساؤتھ کی معروف اداکارہ نینتھارا فلموں میں آنے سے پہلے کیا کرتی تھیں یہ جان کر شائقین کو یقیناً حیرت ہوگی۔

ملیالم فلم انڈسٹری سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی نینتھارا بڑے پردے پر اپنے جلوے بکھیرنے سے پہلے پروگرامز کی میزبانی کے فرائض انجام دیتی تھیں، ان کے ماضی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ بطور پروگرام اینکر دکھائی دے رہی ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم میں پہلی بار ہیرؤن کا کردار نبھانے والی جنوبی بھارت کی اداکارہ تیلگو، تامل اور ملیالم فلموں میں اپنی ایک الگ ہی پہچان رکھتی ہیں۔

مداحوں کا دل جیتنے کے ہنز سے واقف اداکارہ بڑے پردے پر آنے سے پہلے ٹیلی ویژن پر پروگرام اینکر تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ملیالم ٹیلی ویژن پر لائف اسٹائل شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

’جوان‘ کی دلکش اداکارہ ماضی میں اب سے کافی مختلف دکھائی دے رہی ہیں جس کے باعث انٹرنیٹ صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کررہے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں تو نینتھارا کی شناخت نہیں ہو پارہی۔ وہ بالکل نہیں پہچانی جارہیں جب کہ ایک شخص نے کہا کہ ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ میں کتنی تبدیلی آگئی ہے۔