‘افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں روکنا ہوں گی’

منیر اکرم

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں روکنا ہوں گی، دہشت گرد تنظیمیں پاکستان پرحملوں کیلئےافغان سرزمین استعمال کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے افغانستان سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کاخواہاں ہے، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور بھرپورمعاونت کررہا ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام پاکستان کےمفادمیں ہے، عالمی برادری کو افغانستان کی انسانی بنیادوں پر مدد کرنی چاہیے، عالمی برادری افغانستان کی مددکرےتاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم اورخواتین کی ملازمت پرپابندی سے متعلق پاکستان کا واضح مؤقف ہے، افغانستان کرکرنسی اوراشیاکی اسمگلنگ پاکستانی معیشت پرمنفی اثرات مرتب کرتی ہے، خطےمیں ترقی کیلئےافغانستان میں امن واستحکام ناگزیرہے۔

انھوں نے روز دیا کہ افغان سرزمین سےپاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں روکنا ہوں گی اور دہشت گردوں کوافغان سرزمین استعمال کرنےسےروکناہوگا، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشت گردتنظیمیں پاکستان پرحملوں کیلئےافغان سرزمین استعمال کرتی ہیں تاہم دہشت گردتنظیموں کےقلع قمع کیلئےپاکستان نےبھرپورکارروائیاں کی ہیں۔

افغان مہاجرین کے حوالے سے منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سےلاکھوں افغان شہریوں کی میزبانی سےپوری دنیاواقف ہے، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئےعالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، امید کرتے ہیں عبوری افغان حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی۔