سندھ کی نگراں حکومت نے کراچی کی تمام فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کے چیئرمین ہوم سیکریٹری ہوں گے۔
کمیٹی میں سیکریٹری محکمہ لیبر، ماحولیات، ماحولیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی شامل ہوں گے۔ سیکریٹری صنعت، قانون و پارلیمانی امور، کمشنر کراچی اور ڈی جی ایس بی سی اے شامل ہوں گے۔
سندھ حکومت کے مطابق کمیٹی کراچی کی تمام فیکٹریوں کی فہرست مرتب کرے گی، کمیٹی ایس او پی تیار کرے گی موجودہ قوانین کے مطابق طریقہ کار پر عمل کروایا جائے گا۔
کمیٹی فیکٹریوں میں انسانی صحت، حفاظتی معیار برقرار رکھنے کیلیے اقدامات کروائے گی جبکہ تنصیبات، آپریشن اور فیکٹریوں رجسٹریشن کے موجودہ قوانین پر نظر ثانی کرے گی۔
علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کراچی کی تمام فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات سخت کیے جائیں گے۔