ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ شہناز گِل نے اپنے معتبر ہونے اور سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہناز گِل اس وقت اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’Thank You for Coming‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں ایک انٹرویو دیا۔
انٹرویو میں جب مداحوں کے پیارے اور ٹرولنگ سے نمٹنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری مداح دراصل مجھے سوشل میڈیا پر اُن ٹرول کرنے والوں سے محفوظؓ رکھتے ہیں جو میرے معتبر پر شک کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت پیاری ہوں حالانکہ لوگ میرے رکھ رکھاؤ پر شک کرتے ہیں۔
شہناز گِل نے کہا کہ میرے فالوورز کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن نفرت اور تنقید کرنے والے بھی کچھ کم نہیں ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ میں جو بھی کرتی ہے وہ اصل نہیں بلکہ سب جعلی ہوتا ہے۔
’دراصل انہوں نے کبھی میرے جیسی شخصیت دیکھی ہی نہیں۔ میں انتی منفرد اور پیاری ہوں کہ لوگ ہضم نہیں کر پا رہے۔ اگر میں پیاری ہوں تو پیاری لیکن خطرناک ہو جاؤں تو پھر خطرناک ہوں۔‘
شہباز گِل نے حال ہی میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم کے پریمیئر میں شرکت کی جہاں اسٹیج پر آتے ہی ہزاروں مداحوں نے ان کیلیے خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے فلموں میں اپنی شروعات پنجابی فلم ’حوصلہ رکھ‘ سے کی جس میں دلجیت دوسانجھ اور سونم باجوہ نے بھی کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے ہندی فلم میں ڈیبیو کیا۔