آغا علی اور حنا الطاف نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا؟

حنا الطاف

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی آغا علی اور حنا الطاف نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا۔

اداکارہ حنا الطاف کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 6 ملین سے زائد ہے جبکہ ان کے شوہر آغا علی کے فالوورز ایک ملین سے زائد ہے۔

تاہم اب اداکار جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا ہے۔

آغا علی اور حنا الطاف 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اداکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار جوڑی کی علیحدگی کی خبروں پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی وجہ آغا علی ہیں جبکہ کئی صارفین نے دُعا کی کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہ ہو اور یہ جوڑی سلامت رہے۔

کئی صارفین نے یہ نشاندہی بھی کی کہ حنا الطاف اور آغا علی نے کبھی ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہی نہیں تھا لہٰذا یہ محض افواہیں ہیں۔