جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ورلڈ کپ میں اپنے پانچ فیورٹ بولرز کے نام بتادیے
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ سے ہوگا جبکہ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ورلڈ کپ سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے فائنلسٹ ٹیموں اور میگا ایونٹ میں پسندیدہ بیٹرز اور بولرز سے متعلق پیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔
اس سے قبل ڈیل اسٹین نے فائنل میں پہنچے والی ٹیموں کے حوالے سے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے بھارت فیوریٹ ہے اور وہ فائنلسٹ ٹیموں میں سے ایک ہوگا اور غالباً دوسری ٹیم انگلینڈ کی ہوگی جو ٹرافی کے لیے حتمی مقابلہ کرے گی۔ یعنی آپ کہہ سکتے ہیں کہ فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔
تاہم اب جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ورلڈ کپ میں اپنے 5 فیورٹ بولرز کا بتا دیا۔
ایک ویڈیو بیان میں ڈیل اسٹین نے بھارت کے محمد سراج، جنوبی افریقا کے راباڈا اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو دیکھنے کے قابل قرار دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور انگلینڈ کے مارک ووڈ کو بھی ڈیل اسٹین نے فیورٹ بولر قرار دیا ہے۔
ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ روہت شرما دیہان سے کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مارک ووڈ، شاہین شاہ آفریدی، ٹرینٹ بولٹ، محمد سراج اور راباڈا ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔