لاہور: پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ بولنگ ایکشن کی جانچ کیلئے کل برطانیہ جائیں گے۔نیوزی لینڈکے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔
امپائرز نے حفیظ کی چار گیندوں پر اعتراض کیا تھا۔ انجری کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے اور انہیں وطن واپس بلالیا گیا تھا۔
حفیظ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اپنے باؤلنگ ایکشن پر کام کیا۔ اب وہ ایکشن کی جانچ کیلئے کل لاہور سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔
آف اسپنر کا ٹیسٹ چوبیس نومبر کو کارڈف کی لوبورو یونیورسٹی میں ہوگا۔ حفیظ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایکشن میں کلئیر ہوجائیں گے۔