بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع واشیم میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں بھینس چارہ کھاتے ہوئے خاتون کا منگل سوتر نگل گئی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق منگل سوتر 25 گرام وزنی تھا جس کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔ اس واقعے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔
منگل سوتر کو نکالنے کیلیے بھینس کا آپریشن کیا گیا۔ ویٹرنری افسر بالاصاحب کاؤندانے نے بتایا کہ میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے بھینس کے پیٹ میں منگل سوتر کی موجودگی کی تصدیق کی گئی اور پھر آپریشن کیا گیا۔
ویٹرنری افسر کے مطابق بھینس کے پیٹ کا آپریشن 2 گھنٹے تک جاری رہا جبکہ اسے 60 سے 65 ٹانکے لگانے پڑے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پالتو جانوروں کو چارہ ڈالتے وقت احتیاط کریں۔
#WATCH महाराष्ट्र:वाशिम ज़िले के एक गांव में भैंस के द्वारा सोने का मंगलसूत्र खाने की घटना सामने आई है। ऑपरेशन से 25 ग्राम का मंगलसूत्र निकाला गया।
पशु चिकित्सा अधिकारी बालासाहेब कौंदाने ने बताया, " मेटल डिटेक्टर से पता चला कि भैंस के पेट में कोई धातु है। 2 घंटे ऑपरेशन चला,… pic.twitter.com/AlM8cpamMc
— ANI_HindiNews (@AHindinews) October 1, 2023
وائرل ہونے والی ویڈیو میں متاثرہ خاتون کو بھی بھینس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ ہاتھ میں منگل سوتر لیے کھڑی ہیں۔
اس سے قبل ریاست ہریانہ میں بھی ایسا ہی ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا تھا جب گائے تقریباً 40 گرام سونا نگل گئی تھی۔