کراچی میں چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے سفارتکاروں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں چینی قونصل جنرل ینگ یونڈونگ نے مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین اور پاکستان ایک ملک کی بنیاد رکھنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کی مشترکہ یادیں رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خودمختاری، آزادی اور وقار سے دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر گہری دوستی کی بنیاد رکھی ہے۔
چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پاک چین دوستی آج بھی دونوں ممالک کے عوام کے لیے ایک قیمتی دولت ہے جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب ہونے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کمیونٹی کو مستقبل تعمیر کے ناقابل تلافی محرک فراہم کرتا ہے۔
علاوہ ازیں چینی قونصل جنرل اور سفارت کاروں نے جناح ریلیکس میوزیم کا بھی دورہ کیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کی کہانیاں سنیں۔