تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرِ گئی

تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرِ گئی۔ صوبائی ٹکٹ ہولڈرملک سرفراز کھوکھرنے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

ملک سرفراز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں، 9مئی کے پرتشدد واقعات ملکی مفاد کیلئے نقصان دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سےلاتعلقی کااعلان کرتا ہوں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی آزادکشمیر کے متعدد رہنماؤں نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پی پی رہنما چوہدری یاسین کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو گی جس طرح مسئلہ کشمیر پی پی ادوار میں اٹھایا گیا اور کسی نے نہیں اٹھایا۔

چوہدری یاسین نے کہا کہ احتجاج عوام کاحق ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پارلیمانی کمیٹی بنادی ہے آزادکشمیر کی بجلی کی ضرورت محض 370میگا واٹ ہے بجلی پراحتجاج کے پیچھے کچھ سازشی عناصر بھی ہیں۔