جنات نے مجھ پر حملہ کیا، سعدیہ امام کا دعویٰ

سعدیہ امام

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے دعویٰ کیا ہے کہ جنات نے ان پر حملہ کردیا تھا۔

اداکارہ سعدیہ امام نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور نجی زندگی میں پیش آئے واقعات سے متعلق اظہار خیال کیا۔

سعدیہ امام نے بتایا کہ وہ جنات سے باتیں کرتی تھیں اور ایک مرتبہ جنات نے ان پر حملہ بھی کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک ڈرامے کی شوٹنگ کررہی تھیں جب صبح سویرے جنات نے ان پر حملہ کردیا تھا۔

سعدیہ امام نے بتایا کہ وہ سو رہی تھیں کہ اچانک کسی نے ان کی ٹانگیں پکڑ لیں جس پر انہوں نے قرآنی آیات پڑھیں جس کے بعد جنات نے ٹانگیں چھوڑ دیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد میرے مرشد کا فون آگیا وہ میری خیریت دریافت کرنے لگے تو میں حیران رہ گئی کہ انہیں یہ سب کیسے پتا چل گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بچپن سے ہی بہادر تھیں والدین نے کبھی ڈرنا نہیں سکھایا بلکہ جنات کا خیال رکھنے کا کہا۔

سعدیہ امام نے یہ بھی کہا کہ وہ گھر میں جنات سے باتیں کیا کرتی تھیں جب کچن سے آوازیں آتی تھیں تو وہ کہتی تھیں کہ کچن استعمال کرلیں لیکن صفائی کا ضرور خیال رکھیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جب وہ جنات سے باتیں کرنے کا بتاتی ہیں تو لوگ انہیں پاگل بھی قرار دیتے ہیں۔