قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ اسپیڈ میں کمی کی وجہ بتادی۔
اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں شائقین کرکٹ کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ شاہین آفریدی انجری کے بعد واپس آئیں ہیں تو ان کی بولنگ اسپیڈ میں کمی کیوں ہوگئی؟
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ’شاہین آفریدی کو گھنٹے کی انجری ہوئی اس سے قبل کہنی کی انجری تھی جس سے بولنگ اسپیڈ پر فرق پڑتا ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین آفریدی ایک سال کھیلیں گے تو ان کا ردھم واپس آئے گا اور بولنگ اسپیڈ بھی بہتر ہوجائے گی۔
شعیب ملک نے کہا کہ جب آپ کہنی کی انجری کے بعد واپس آتے ہیں تو آپ کے دماغ میں یہ ضرور ہوتا ہے کہ دوبارہ انجری نہ ہوجائے تو آپ اس طرح زور نہیں لگاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی بولنگ اسپیڈ میں بہتری آرہی ہے اور انشا اللہ امید ہے کہ وہ جلد پرانے والے شاہین کی طرح دکھائی دیں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی، شاہین آفریدی ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔
قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔