’ڈانس کیلیے بہت بوڑھی ہوں‘: ماہرہ خان کی نئی تصاویر کے چرچے

’ڈانس کیلیے بہت بوڑھی ہوں‘: ماہرہ خان کی نئی تصاویر کے چرچے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کے بعد شوہر سلیم کریم اور دوستوں کے ہمراہ لی گئیں تصاویر شیئر کر دیں۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے شادی کی اور اب اداکارہ ہر گزرتے دن کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔

انہوں نے آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں جو بظاہر شادی کے بعد منعقدہ پارٹی کی لگتی ہیں۔ تصاویر میں انہیں اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’کیا اچھا اور کیا بہترین ہے!‘ اداکارہ نے لکھا کہ جب میں نے اپنے دوستوں کو شادی کے بارے میں بتایا تو ساتھ ہی ان سے چند درخواستیں بھی کیں۔

’میں نے ان سے کہا کہ دوستو پلیز میں ڈانس کیلیے بہت بوڑھی ہوں۔ کیا ہم ڈانس نہیں کر سکتے؟ تو انہوں نے کہا کہ نہیں ہمیں کرنا ہے۔ لیکن جیسے جیسے وقت قریب آیا، میں نے محسوس کیا کہ وہ جشن منانا چاہتے ہیں۔‘