حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد لندن میں جشن کا سماں دیکھنے میں آرہا ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں لوگوں کو خوشی سے جھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں لوگوں کو لندن میں فلسطینی پرچم تھامے اسرائیل پر حملے کی خوشی مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی مسرت سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ لندن میں بسنے والے فلسطینی ہیں جو حماس کی کارروائیوں پر کافی خوش ہیں۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز اسرائیل اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز اور حماس کے درمیان جاری ’جنگ‘ میں شدت آچکی ہے، حماس کے راکٹ حملوں میں 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔
لندن میٹروپولیٹن پولیس نے اس حوالے سے سڑکوں پر گشت بڑھا دیا ہے۔ لندن پولیس نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ، ’اسرائیل اور غزہ کے درمیان تنازع کے حوالے سے شہر میں پیش آنے والے متعدد واقعات سے آگاہ ہیں، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔‘
Acton, half an hour ago.
Popped into a cafe for some baklava with the kids and our Ukrainian friends.
People have been brutally murdered, kidnapped and there are people in London dancing.
Just had a reassuring call with the police, if anyone is scared, please call them. https://t.co/fYjXn4zEDF pic.twitter.com/dQjcAsRyDS
— Rachel Riley MBE 💙 (@RachelRileyRR) October 7, 2023
حکام نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ جاری تنازع آنے والے دنوں میں احتجاج کا باعث بن سکتا ہے۔ ہم یقینی بنائیں گے کہ لندن کے شہریوں کو کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے جب کہ احتجاج کرنے والوں کے لیے بھی توازن پیدا کرنے کے لیے پولیسنگ کا مناسب منصوبہ موجود ہے۔
پولیس کو لندن کی سڑکوں پر جشن کی اطلاع اس وقت ملی جب امیگریشن کے وزیر رابرٹ جینرک نے راشل ریلی نامی خاتون کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا۔
اس سے قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ حماس کے کامیاب حملوں پر ایران میں بھی جشن منایا گیا تھا، جہاں حماس کی کارروائی کو "قابل فخر آپریشن” قرار دیا گیا تھا۔