بزدل اسرائیل نے غزہ میں ایمبولینسوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
غزہ میں مریضوں کو لے جاتی ایمبولینس پر میزائل مارا گیا جب کہ شہری علاقوں میں گھروں پر بھی بمباری کی جارہی ہے۔
ایک بچی نے بتایا وہ لوگ اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ بمباری سےسب کچھ تباہ ہو گیا ہم نےاپنے گھر والے گنے تو ایک بہن شہید ہو چکی تھی۔
Warning ⚠️ Graphic Content
The Israeli military has just struck an ambulance transporting at least six injured Palestinians. Towards the end of the video, you can see the ambulance driver, with blood on his face! The condition of the injured individuals is currently unknown. pic.twitter.com/vpO3BOB4n2— فِداء (@fidaazaanin) October 9, 2023
حماس کی بھرپور کارروائیوں سے بوکھلائی اسرائیلی فوج غزہ کے نہتے عوام پر چڑھ دوڑی ہے۔
صیہونی طیارے مظلوم فلسطینیوں پر آگ برساتے رہے۔ اقوام متحدہ پناہ گزین کیمپ کو بھی نہ بخشا رہائشی عمارتوں سمیت آٹھ سو مقامات پر وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے پانچ سو سے تجاوز کرگئی۔
سو بچے اور اکتالیس خواتین بھی شہدا میں شامل ہیں۔ اسرائیل نے ایک لاکھ سے زائد فوجی غزہ سرحد پر جمع کر لیے ہیں۔